چارلس کی رسم تاج پوشی میں تلاوت کلام پاک کی تجویز

برطانیہ کے ایک اعتدال پسند عیسائی پادری نے تجویز دی ہے کہ شہزادہ چارلس والدہ کی وفات کے بعد اپنی رسم تاج پوشی میں تلاوت قرآن کریم کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ تاج برطانیہ کے بارے میں مسلمانوں کے محبت کے جذبات بھی سمیٹے جا سکیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ منفرد تجویز برطانیہ کے لارڈ ہریس نامی ایک عیسائی پادری نے دی ہے جو ماضی میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں بشپ کے عہدے پربھی فائز رہ چکا ہے۔ اخبار ‘ڈیلی میل’ کے مطابق حال لارڈ ہریس سائوتھ ورک پادری کونسل کے نائب بشپ کے طور پر اب بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے برطانوی حکمراں خاندان کے ساتھ بھی دوستانہ مراسم ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں بشپ کونسل کے اجلاس کے دوران یہ تجویز پیش کی کہ شہزادہ چارلس اپنی والدہ کی وفات کے بعد رسم تاج پوشی کے موقع پر زیادہ مہمان نوازی کا مظاہرہ کریں۔ مسلمانوں کے بارے میں زیادہ فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاج پوشی تقریب میں تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کرائیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق عیسائی پادری کی اس تجویز پر ملک کے شدت پسند مذہبی حلقوں میں شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ برطانوی عیسائی پادریوں انڈریا مینچلو ولیمز اور سائمون کالفرٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں شاہی رسم تاج پوشی کی روایت صرف عیسائی مذہب کی وراثت سمجھی جاتی ہے۔ برطانیہ کے کسی بھی چرچ میں رسم تاج پوشی کی تقریب میں قرآن کریم کی تلاوت ہماری روایات کے خلاف ہے۔
خیال رہے کہ بیس سال پیشتر شہزادہ چارلس نے خود بھی کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ لوگ مجھے ایمان کا دفاع کرنے والے برطانوی بادشاہ کے طور پر یاد رکھیں۔ سنہ 2006ء میں انہوں نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری رسم تاج پوشی میں متعدد مذاہب کےلوگ شریک ہوں۔ میں سنہ 1953ء میں اپنی والدہ کی رسم تاج پوشی کے مقابلے میں اپنی تاج پوشی کو زیادہ موثر بنانا چاہتا ہوں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago