Categories: مشرق وسطی

انتہا پسند یہودیوں نے مسجد کو آگ لگا دی

غرب اردن میں آباد یہودی آبادکاروں نے ایک فلسطینی گاؤں میں مسجد کو نذرآتش کردیا ہے۔ فلسطینی سکیورٹی ذرائع کے مطابق آگ سے مسجد پہلی منزل کو شدید نقصان پہنچا ہے اور پوری جل گئی ہے۔

یہ مسجد مغربی کنارے کے گاوں المغائر میں واقع ہے۔ جہاں شیلو نامی بستی سے تعلق رکھنے والے یہودی آباد کاروں نے اس مسجد پر حملہ کیا ہے۔
اس علاقے میں بھی انتہا پسند یہودی آباد کار وقفے وقفے سے فلسطینیوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ اسی گاوں میں 2012 میں بھی ایک مسجد کو یہودی انتہا پسندوں نے جلا دیا تھا۔
ایک اور واقعے میں نامعلوم حملہ آوروں نے یہودی عبادت گاہ پر پٹرول بموں سے حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق اس حملے سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ایک فلسطینی کو شہید کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج اس علاقے میں مسلسل پرتشدد کارروائیاں کر رہی ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ان واقعات کے حوالے سے اسرائیل پر مذہبی جنگ شروع کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago