Categories: پاکستان

تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے نائب امیر انتقال کر گئے

تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے نائب امیر، مدرسہ عربیہ کے شیخ الحدیث تبلیغی جماعت کے عظیم بزرگ اور استاد حضرت مولانا جمشید علی خاں مختصر علالت کے بعد جناح ہسپتال لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ چند دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

گزشتہ روز ان کی میت تبلیغی مرکز میں لائی گئی تو ہر آنکھ اشکبار اور ہونٹوں پر درود جاری تھا۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دعوت و تبلیغ کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ ان کے پوری دنیا میں لاکھوں شاگرد ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق صبح ان کی نماز جنازہ امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب یا مولانا زبیر الحسن پڑھائیں گے۔ تاہم ابھی طے نہیں پایا کہ جنازہ کون بزرگ پڑھائیں گے جب کہ تبلیغی جماعت کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا مولانا جمشید علی خاں کی وفات کے حوالے سے خصوصی بیان بھی متوقع ہے۔ مرحوم کو ان کی وصیت کے مطابق تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے احاطے میں دفنا یا جائے گا۔ مرحوم کا جنازہ 10 محرم الحرام دوپہر 2 بجے تبلیغی اجتماع پنڈال سندر روڈ پر ہوگا۔ جنازے میں لاکھوں افراد کے شریک ہونے کی اطلاع ہے۔ جنازے کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ تبلیغی جماعت کے اکابرین اور کارکنوںنے مولانا جمشید علی خاں کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو عالم اسلام کیلئے بہت بڑا سانحہ قرار دیا اور کہا کہ مولانا جمشید علی خان کی اشاعت دین کیلئے خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، ان کا خلاء کسی صورت پورا نہیں ہوسکتا۔ ایک عالم دین کی موت پورے عالم کی موت ہے۔ مرحوم مولانا جمشید علی خاں مولانا اشرف علی تھانوی کے گھر کے خدمت گار اور مولانا حسین احمد مدنی کے شاگرد تھے۔ مرحوم 1964 سے رائے ونڈ مرکز میں مقیم تھے۔ ان کی ایک اولاد نرینہ مولانا عبیداللہ خورشید بھی رائے ونڈ مرکز میں مقیم ہیں۔ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔

اردو ٹائمز

 

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago