غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کی تقریب صدارتی محل میں ہوئی جس میں افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اطمر جبکہ امریکی سفیر جیمس کنگھم نے معاہدے پر دستخط کئے، نومنتخب افغان صدر اشرف غنی بھی معاہدے کی تقریب میں موجودتھے۔
واضح رہے کہ رواں سال دسمبر میں نیٹو فورسز افغانستان سے انخلا کریں گی جبکہ سیکیورٹی معاہدے کے بعد امریکا نے افغانستان میں ” ریزولوٹ سپورٹ ” کے نام سے نئے مشن کا آغاز کرنا ہے جس کے مطابق امریکی فوجی 2016 کے اختتام تک افغانستان میں قیام کریں گے اور اس دوران افغان فوج اور پولیس کو تربیت دی جائے گی جب کہ سابق افغان صدر حامد کرزئی امریکا کے ساتھ اس سیکیورٹی معاہدے سے مسلسل انکار کرتے رہے۔
ایکسپریس نیوز
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان