Categories: مشرق وسطی

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، بچے سمیت 7 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں کےخلاف تازہ کریک ڈاؤن میں ایک  بچے سمیت کم سے کم سات فلسطینی گرفتار کر کے حراستی مراکز میں منتقل کر دیے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ منگل کے روز علی الصباح قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے مغرب میں حرستا قصبے میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ چار افراد کو الخلیل کے جنوبی علاقے الخضر سے حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بیت لحم میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 25 سالہ مصعب ابراہیم نصار اور 20 سالہ محمود خلف زعول کو ان کےگھروں سے اٹھا لیا گیا۔ برک سلیمان کے مقام سے 34 سالہ سابق اسیر عثمان جمعہ صلاح کو گرفتار کیا گیا جبکہ الخلیل شہر میں ‌العروب کیمپ سے نائف البدوی، طارق ابو شمعہ، ایک کم سن احمد یوسف ابو ناصیف ،مصعب ابو شخیدم اور دیر سامت کے مقام سے عزالدین الحروب کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago