Categories: مشرق وسطی

صنعاء: امریکی سفارت خانے کے قریب القاعدہ کا راکٹ حملہ

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں امریکی سفارت خانے کے قریب ایک راکٹ حملے کی ذمہ داری القاعدہ کی ذیلی تنظیم انصار الشریعہ نے قبول کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی”اے ایف پی” کے مطابق شدت پسند گروپ نے “ٹیوٹر” کے ذریعے ایک بیان میں بتایا کہ صنعاء میں امریکی سفارت خانے کےقریب “لاؤ” طرز کے ایک راکٹ سے حملہ انصار الشریعہ کے جنگجوؤں نے کیا ہے۔
خیال رہے کہ ہفتے کے روز امریکی سفارت خانے کی مغربی سمت 200 میٹر کے فاصلے پر ایک راکٹ گرا جس کے دھماکے میں متعدد یمنی سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ یمن پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں‌استعمال ہونے والا ہلکی نوعیت کا ایک ٹینک شکن راکٹ تھا جس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔
شدت پسند تنظیم نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ انہوں نے یہ حملہ گذشتہ جمعہ کو الجوف گورنری میں امریکا کے ایک مبینہ ڈرون طیارے ذریعے کیے گیے حملے کا جواب ہے۔ ڈرون حملے میں الجوف میں کئی بچے زخمی ہوگئے تھےجن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
قبل ازیں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صنعاء میں امریکی سفارتی عملہ محفوظ ہے اور کسی جانب سے حملے کا اندیشہ نہیں‌ہے۔
خیال رہے کہ یمنی دارالحکومت پچھلے ڈیڑھ ماہ سے اہل تشیع مسلک کے حوثی مظاہرین نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ مسلح حوثی شدت پسندوں ‌نے صدر سے صلح کا معاہدہ کرنے کے باوجود اب بھی کئی سرکاری عمارتوں پر قبضہ جما رکھا ہے۔ حوثیوں کی صنعاء میں وزیر اعظم ہاؤس پریلغار کے بعد یمنی وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

العربیہ

modiryat urdu

Recent Posts

ملک کی نجات حقیقی گفتگو سے وابستہ ہے / پھانسیاں قوم اور حکومت کے درمیان فاصلہ بڑھاتی ہیں

ملک کی نجات حقیقی گفتگو سے وابستہ ہے / پھانسیاں قوم اور حکومت کے درمیان…

1 day ago

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

6 days ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

1 week ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

2 weeks ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

2 weeks ago