Categories: مشرق وسطی

دو دن میں داعش کا شامی کردستان کے 60 دیہات پر قبضہ

شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام “داعش” کے جنگجوؤں نے گذشتہ 48 گھنٹے کے دوران شمالی شام کے کرد اکثریتی علاقوں پر حملے کرکے کم سے کم 60 کرد دیہاتوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی آبزرویٹری کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے جمعہ کے روز کرد اکثریتی علاقے”کوبانی” کے عین العرب سمیت کم سے کم مزید چالیس دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔
آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے خبر رساں ادارے “اے ایف پی” کو بتایا کہ پچھلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران داعش کے جنگجوؤں نے کرد اکثریتی آبادی کے 60 دیہات پر قبضہ کیا ہے۔ ان میں سے 40 قصبوں پر کل جمعہ کے روز قبضہ کیا گیا۔ عبدالرحمان نے بتایا کہ داعش کے کنڑول میں آنے والے کرد علاقوں میں کم سے کم 800 افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز داعش کی کارروائی کے بعد ترکی نے شام سے متصل اپنی حدود کرد شہریوں کے لیے کھول دی تھیں جس کے بعد بڑی تعداد میں کرد شہری ترکی بھی داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago