Categories: افغانستان

کابل میں غیر ملکی افواج کے قافلے پر بم حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی افواج کے ایک قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے جس میں کم سے کم 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے ک یہ حملہ ایک خودکش کار بم حملہ آور نے کیا۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ شہر کی عمارتیں لرز اٹھیں۔
طالبان نے حملے کے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
یہ دھماکہ ہوائی اڈے جانے والے سڑک پر وزارتِ داخلہ کی عمارت اور سپریم کورٹ کے قریب ہوا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ پر دھماکے سے کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں ہیں اور یہ جگہ امریکی سفارتخانے کے قریب ہی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی افواج کے اہلکار زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دے رہے ہیں۔
یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب ملک میں متنازع صدارتی انتخابات کی وجہ سے غیر یقنی صورتحال ہے اور اس سال کے آخر میں غیر ملکی افواج میں افغانستان سے جانے والی ہیں۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری غیر یقینی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طالبان حملے کر رہے ہیں۔
جولائی میں طالبان کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں 3 غیر ملکی سکیورٹی گارڈز سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

52 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago