Categories: مشرق وسطی

داعش کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملے روکنے کا حکم

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنی فضائیہ کو سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے زیر قبضہ شہری علاقوں پر حملے روکنے کا حکم دیا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے ہفتے کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ”میں نے عراقی فضائیہ کو شہری علاقوں پر بمباری روکنے کا حکم دیا ہے خواہ ان علاقوں پر داعش نے قبضہ کر رکھا ہو”۔
سنی قبائل نے داعش کے خلاف حکومت سے تعاون کے لیے شہری علاقوں پر بمباری نہ کرنے کی شرط عاید کی تھی۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق عراقی فضائیہ نے داعش کے خلاف کارروائیوں کے دوران شہری علاقوں پر بمباری کی ہے۔
عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیکولے ملادینوف نے وزیراعظم حیدرالعبادی کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔انھوں نے ہفتے کے روز بغداد میں مہاجرین کے بارے میں ایک نیوز کانفرنس میں اپنے اس بیان کو دُہرایا ہے۔ ملادینوف نے کہا کہ ”شہریوں کا تحفظ اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانا اقوام متحدہ کی ترجیح ہے”۔
عراق کے سنی مسلم قبائلی شخصیات نے وزیراعظم حیدر العبادی کی حکومت کی دولت اسلامی کے خلاف حمایت کے لیے شہری علاقوں میں کوئی فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔عراقی فضائیہ نے شہری علاقوں میں چھپنے والے داعش کے جنگجوؤں پر بیرل بموں سے بمباری کی تھی۔
حیدرالعبادی کا کہنا تھا کہ انھوں نے جمعرات کو فضائیہ کو شہری علاقوں پر بمباری نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔اسی روز فضائیہ نے مغربی شہر فلوجہ پر چودہ بیرل بم گرائے تھے جن کے نتیجے میں بائیس شہری مارے گئے تھے۔مغربی صوبے الانبار کے دارالحکومت رمادی سے تعلق رکھنے والے ایک مکین کا کہنا ہے کہ فوج نے جمعہ کو شہر کے نواحی دیہات میں متعدد حملے کیے تھے جن کے نتیجے میں تین شہری مارے گئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago