ہیکرز کے ایک دن میں 100 امریکی اور اسرائیلی ویب سائیٹس پر حملے

 

 

 

نامعلوم ہیکرز کی جانب سے اسرائیل اور بعض دوسرے ممالک کی ویب سائیٹس کو ہیک کیے جانے کے لیے حملے بدستور جاری ہیں۔ تازہ سائبر حملے میں امریکا اور اسرائیل کی 100 ویب سائیٹس کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

 

نیوز ویب پورٹل “روٹر”‌ کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم ہیکرز کی جانب سے اسرائیل کی 100 اور امریکا کی دسیوں ویب سائیٹس میں نقب لگانے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں بعض ویب سائیٹس گھنٹوں بند رہیں۔ ہیکرز کی جانب سے اسرائیل اور امریکا سمیت بعض دوسرے ممالک کو بھی پیش آئند ایام میں مزید سائبر حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے اسرائیل کی ایک سو ویب سائیٹس ہیک کرنے کے بعد ان پر اسرائیل مخالف بیانات بھی پوسٹ کیے جن میں اسرائیل کو قاتل اور جنگ مجرم ریاست قرار دیا گیا۔

ہیکرزکا مزید کہنا تھا کہ ایک سو ویب سائیٹ ان کا پہلا ہدف تھا۔ اگلے مرحلے میں وہ مزید کئی سو دوسری ویب سائیٹس کو بھی ہیک کریں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

 

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago