Categories: مشرق وسطی

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کے قتل کے بعد جھڑپوں میں 35 افراد زخمی

تین اسرائیلی نوجوانوں کے قتل اور اس کے بعد فسلطینی نوجوان کے اغوا اور قتل کے بعد فلسطین میں ایک بارپھر صورت حال کشیدہ ہوگئی، اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کےدرمیان جھڑپوں میں 35 افرد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حماس نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان ابو خادر کو اغوا کر نے کے بعد قتل کردیا گیا جس کے بعد فسلطینیوں میں شدید اشتعال پیدا ہوگیا اور فلسطینیوں کی بڑی تعداد مقتول کےگھر کے باہر جمع ہوگئی اور نوجوان کی شہادت پر شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پراسرائیلی پولیس بھی وہاں پہنچ گئی جس کو دیکھ کر نوجوان مشتعل ہوگئےاور اس کے بعد پولیس اور فسلطینینیوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر ربڑکی گولیاں اور ساؤنڈ بم پھینکے گئے جس کے نتیجے 35 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی نوجوان ابو خادر کو رات گئے یروشیلم سے اغوا کیا تھا جس کے بعد ان کی لاش قریبی جنگل سے ملی جس پر فلسطینی حکومت نے شدید ردرعمل میں واقعے کو اسرائیلی نوجوانوں کےقتل کاانتقام قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی حکومت اس کی ذمہ دار ہے جب کہ اسرئیلی وزیر اعظم کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئں۔
دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کے خون کی قیمت اسرائیل کو ادا کرنی پڑے گی، حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی رہنماؤں کو خبردار کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کے خون کا جرم کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 12 جون کو 3 اسرائیلی نوجوان مغربی کنارے سے اچانک لاپتہ ہوگئے تھے جس پر اسرائیل نے ان کی تلاش شروع کردی اور الزام عائد کیا کہ حماس اس میں ملوث ہے، 2 روز قبل ان نوجوانوں کی لاشیں ملنے پر اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرکے 40 سےزائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ فضائی حملوں میں بھی متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago