عرب یونین برائے خلائی سائںس اور فلکیات کے ایک رکن خالد الذاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”جمعہ کو چاند کی رؤیت ممکن نہیں ہوگی کیونکہ چاند غروب شام سے قبل ہی مکمل طورپرغائب ہوجائے گا”۔
سعودی ماہرینِ فلکیات نے قبل ازیں ہی کہہ دیا تھا کہ ماہ صیام کا 29 جون اتوار سے آغاز ہوگا۔ انھوں نے بتایا تھا کہ رمضان المبارک کا چاند 27 جون کو دیکھا نہیں جا سکے گا۔اس لیے 28 جون کو شعبان المعظم کی آخری تاریخ ہوگی۔
واضح رہے کہ رمضان کے آغاز کا انحصار چاند کی رؤیت پر ہے۔اس ماہ کے دوران مسلمان سحری سے لے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔اس دوران وہ کچھ نہیں کھاتے پیتے اور بعض حلال امور سے بھی اجتناب کرتے ہیں۔روزہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے دوسرا رکن ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے
ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ…
امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے
قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا…
حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں