Categories: پاکستان

امریکا: جماعت الدعوۃ سمیت چار تنظیمیں دہشت گرد قرار

امریکی دفتر خارجہ نے غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ترمیم کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ سمیت لشکر طیبہ سے منسلک چار تنظیموں کو اس فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چاروں تنظیمیں دراصل لشکر طیبہ کے ہی مختلف نام ہیں اور پابندیوں سے بچنے کے لیے لشکر بار بار اپنا نام بدلتی رہتی ہے۔
جن چار تنظیموں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، ان میں جماعت الدعوۃ، انفال ٹرسٹ، تحریکِ حرمتِ رسول اور تحریکِ تحفظِ قبلہِ اول شامل ہیں۔
اس کے علاوہ امریکی وزارتِ خزانہ نے لشکر طیبہ کے دو اعلیٰ رہنماؤں نذیر احمد چوہدری اور محمد حسین گل کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا ہے۔
امریکی وزارتِ خزانہ کے مطابق نذیر احمد چوہدری سنہ 2000 کے ابتدائی دنوں سے ہی لشکر کی حکمتِ عملی سے منسلک رہے ہیں اور محمد حسین گل لشکر کے بانی اراکین میں سے ایک ہیں اور اس وقت تنظیم کی مالی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی’ کے مطابق دہشت گردوں کی اس فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد امریکہ کی جانب سے ان تنظیموں اور افراد کے امریکی قانونی کنٹرول میں ممکنہ مالياتي اثاثے منجمد کر لیے جائیں گے۔ اس اعلان کے بعد اب کسی امریکی شہری کو بھی ان کے ساتھ مالياتي تعلقات رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
جماعت الدعوۃ کے رہنما حافظ سعید کو بھی امریکہ دہشت گرد قرار دے چکا ہے اور انھیں پكڑوانے کے لیے ایک کڑوڑ ڈالر کا انعام بھی رکھا گیا ہے لیکن حافظ سعید پاکستان میں کھلے عام گھومتے ہیں اور ریلیاں نکالتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago