Categories: مشرق وسطی

اندھی عقیدت: عمرہ زائرین غلاف کعبہ کا نقصان کرنے لگے

حج اور عمرہ کے لیے آنے والے بہت سے افراد اس غلط تصور کا شکار ہوتے ہیں غلاف کعبہ کے دھاگے نکال کر لے جانے سے انہیں برکت ملے گی۔

اس لیے یہ لا حاصل مشغلہ، جس کے نتیجے غلاف کعبہ کی خوبصورتی کو ضعف پہنچتا ہے، چھوڑ دینا چاہیے۔
غلاف کعبہ بنانے والی فیکٹری کے ڈائریکٹر محمد باجودہ کا کہنا ہے عازمین حج و عمرہ اپنی انگلیوں پر پہنی انگوٹھیوں اور چھوٹی قینچیوں سے غلاف کعبہ کے دھاگے نکالتے ہیں تاکہ ان کے پاس یہ دھاگے ہونے سے ان کی خوش قسمتی اور رحمتوں کا دور آ جائے گا، لیکن اس مسلسل عمل سے غلاف کعبہ کی خوبصورتی اور جاذبیت کو سخت نقصان پہنچتا ہے۔
محمد باجودہ کے مطابق بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے غلط عقائد کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں اور جس غلاف کعبہ سے انہیں عقیدت و محبت ہوتی ہے اسے ہی نقصان پہنچانے کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ”غلاف کعبہ کو عقیدت کے کور میں نقصان پہنچانے والے مذہبی امور اور رسوم کو جائز اہمیت نہیں دے پاتے، اس کی وجہ کچھ اور نہیں ہوتی بلکہ زائرین کے آگاہی کی کمزوری ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حج اور عمرے کے لیے آنے والے لوگوں کی طرف سے غلافہ کعبہ کے ساتھ یہ سلوک آداب کے منافی اور دستور کے خلاف ہے، ان کے لیے اللہ سے دعا ہے کہ اللہ انہیں سیدھی راہ دکھائے.
ایسے واقعات کے ہوتے رہنے سے غلاف کعبہ کو نقصان پہنچنتا دیکھ کر غلاف کعبہ بنانے والی فیکٹری نے غلاف کعبہ کی مرمت کا ایک شعبہ بھی قائم کر دیا ہے۔ اس شعبے میں موجود ماہرین غلاف کعبہ کی از سر نو تزئین و آرائش کا اہتمام کرتے ہیں۔

 العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago