ممتاز پاکستانی عالم دین مولانا محمدیوسف رحیم یارخانی دارالعلوم زاہدان میں

شیخ التفسیر مولانا محمدیوسف رحیم یارخانی بدھ چودہ مئی کو دارالعلوم زاہدان پہنچ گئے جہاں جامعہ کے طلبا و اساتذہ نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔

پاکستان کی ممتاز علمی اور سیاسی شخصیت نے سب سے پہلے دارالعلوم زاہدان کے مہتمم شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے دفتر میں حاضر ہوکر مولانا احمدرحمہ اللہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

’سنی آن لائن‘ کے نامہ نگار کے مطابق، ناظم عمومی جمعیت علمائے اسلام پاکستان اور مہتمم جامعہ عثمانیہ گلشن اقبال رحیم یارخان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اگرچہ سرحدات نے ایران، پاکستان اور بھارت کو الگ کیا ہے لیکن ان کے علما آپس میں متحد ہیں اور ایک دوسرے کی خوشی غم میں برابر شریک ہیں۔علمائے اسلام کے اتحاد بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ مسلم امہ کو بھی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اسلام دشمن عناصر اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں؛ کامیابی کے دعوے کے باوجود الحمدللہ انہیں شکست ہورہی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن اور متعدد دینی وعلمی کتب کے مصنف نے کہا: اگر مسلم اقوام اتحاد کی راہ پر گامزن ہوجائیں تو مستقبل میں خلافت کا نظام قائم ہوگا اور مسلم امہ میں اتحاد پیدا ہوگا۔مسلم ممالک کو اللہ تعالی نے بے شمار دولتیں عطا فرمائی ہے اور پوری دنیا ان کے محتاج ہے۔ لیکن اختلافات نے انہیں ایک دوسرے سے دور رکھاہے۔ اگر مسلم عوام وحکام متحد ہوجائیں تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔

اپنے خطاب کے آخر میں مولانا محمد یوسف نے جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے مولانا احمد رحمہ اللہ کے انتقال پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اور جامعہ کے دیگر اساتذہ وطلبا سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago