Categories: مشرق وسطی

شام: صوبہ ادلب میں بم دھماکا،30 سرکاری جنگجو ہلاک

شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ایک تباہ کن بم دھماکے کے نتیجے میں تیس سرکاری جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حکومت مخالف باغیوں نے صوبہ ادلب کے ایک قصبے معرۃ النعمان کے نزدیک ایک چیک پوائنٹ کے نیچے سرنگ میں بم نصب کیا تھا۔اس کے پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا ہے۔حزب اختلاف کے حامیوں نے اس دھماکے کے بعد آن لائن ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھےجا سکتے ہیں۔بعض افراد فائرنگ بھی کررہے ہیں اور اللہ اکبر کے نعرے بلند کررہے ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ معرۃ النعمان کے نزدیک اسلامی محاذ اور انقلابی کونسل کے جنگجوؤں نے سڑک سے چیک پوائنٹ کی جانب جانے والی سرنگ میں بارود نصب کیا تھا۔واقعے میں دو شامی افسر بھی مارے گئے ہیں۔
تاہم ہلاک ہونے والے سرکاری جنگجوؤں کے بارے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ صدر بشارالاسد کی حق میں لڑنے والی کس ملیشیا سے تعلق رکھتے تھے کیونکہ شام میں اس وقت لبنان کی شیعہ جنگجو تنظیم حزب اللہ سمیت مختلف ملیشیائیں باغی جنگجوؤں کے خلاف اسدی فوج کے شانہ بشانہ جنگ میں شریک ہیں۔
آبزرویٹری کے مطابق صوبہ ادلب میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کا زوردار دھماکا کیا گیا ہے۔شام کے شمالی صوبوں ادلب اور حلب میں باغی جنگجوؤں اور شامی فوج کے درمیان خونریز لڑائی ہورہی ہے لیکن مشرقی صوبہ دیر الزور میں متحارب جہادی گروپ آپس میں باہم محاذ آراء ہیں اور ان کے درمیان گذشتہ روز جھڑپوں میں کم سے کم ستر افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
عراق کی سرحد کے نزدیک واقع دیرالزور کے قصبوں اور دیہات میں شام میں القاعدہ کی شاخ النصرۃ محاذ اور اس کی حریف دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے درمیان گذشتہ ایک ہفتے سے جاری خونریز جھڑپوں کے نتیجے میں کم سے کم ساٹھ ہزار افراد اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور لڑائی میں دونوں طرف کے مہلوکین کی تعداد ڈیڑھ سو سے بڑھ چکی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ،ایجنسیاں

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago