بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آسام كے ضلع كوكراجھار كے گاؤں بالاپارا جن میں جدید اسلحے سے لیس 20 سے 25 ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے 3 گھروں پر اچانک حملہ كردیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور 3 بچوں سمیت 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ حملے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
آسام ہی کے ضلع بكسہ كے نواحی گاؤں میں بھی ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں کی جانب سے حملے بوڈو لینڈ جزیرے میں ان کے خلاف ہونے والے آپریشن کا انتقام معلوم ہوتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید