کردستان: سنندج کے سنی خطیب انتقال کرگئے

ایرانی صوبہ کردستان کے صدرمقام سنندج کے مرکزی خطیب و امام ’ماموستا حسام الدین مجتہدی‘ ہفتہ چھبیس اپریل کو تہران میں انتقال کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

سنی آن لائن نے ایرانی سرکاری خبررساں ادارہ، ایرنا، کے حوالے سے رپورٹ شائع کی ہے، ماموستا مجتہدی چودہ اپریل میں کم فشارخون اور پیٹ میں خون جمع ہونے پر اسپتال داخل کردیے گئے تھے۔ سنندج میں ان کی طبیعت بہتر ہوئی تھی لیکن علاج کی تکمیل کے لیے انہیں دارالحکومت تہران کے ایک اسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق انتقال سے قبل ان کے پیٹ میں آپریشن ہوا تھا۔

ماموستا حسام الدین مجتہدی دس سال قبل سنندج کے خطیب مقرر ہوئے جبکہ مارچ دوہزار گیارہ میں آپ ’مجلس خبرگان رہبری‘ کے رکن منتخب ہوگئے۔ انتقال کے موقع پر آپ کی عمر تقریبا 93 برس تھی۔

سنی آن لائن ٹیم مرحوم مجتہدی کے اہل خانہ، اعزہ واقارب اور کردستان کے اہل علم وعام لوگوں سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالی انہیں مغفرت فرماکرجنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے۔

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago