Categories: مشرق وسطی

یمن میں امریکی ڈرون حملہ، 30 القاعدہ ارکان جاں بحق

یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 30 ارکان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون نے یمن کے جنوبی علاقے میں پہاڑیوں پر قائم القاعدہ کے تربیتی کیمپ کو اس وقت نشانہ بنایا جب عسکریت پسند تربیتی مشقوں میں مصروف تھے۔ حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 عسکریت پسند جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تاہم ایک قبائلی سردار نے کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 30 ہے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب یمنی وزارت دفاع نے ڈرون حملے میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے صوبہ ابیان کے علاقے الما فہد میں القاعدہ کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈرون نے صوبہ بیدا میں حملہ کیا تھا جس میں  القاعدہ کے 10 ارکان کے علاوہ 3 عام شہری بھی نشانہ بنے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

53 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago