مسلمانوں کی ترقی کا خواہش مند ہوں، نریندر مودی

بھارتی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارتی مسلمان بچوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر ہو، وہ مسلمانوں کی ترقی کے خواہش مند ہیں۔

اپنے ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں بی جے پی کے رہنما اور وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار نریندر مودی نے مسلمانوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کی مذہبی روایات کا احترام کرتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور اپنی روایات کو بھی پیش نظر رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل انہیں ایک مسلم رہنما کی جانب سے ٹوپی کا تحفہ دیا گیا تھا تاہم انہوں نے اسے پہننے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ لوگوں کو مذہب کے حوالے سے دھوکا نہیں دینا چاہتے تھے۔ اپنے انٹرویو میں مودی کا کہنا تھا کہ مسلمان اس وقت معاشی طور پر کمزور، تعلیم میں پیچھے اور سرکاری نوکریوں میں کم تعداد میں ہیں اور وہ مسلمانوں کو ترقی کرتے دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ مسلمان بھارتی معاشی ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھائیں۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ وہ چاھتے ہیں مسلمان بچوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں کمپیوٹر ہو اور وہ ہر شعبہ زندگی میں ترقی کریں۔

جنگ نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago