Categories: مشرق وسطی

شام میں پرتشدد واقعات میں مزید سات فلسطینی شہید

شام میں حکومت مخالف لڑائی کے دوران بدھ کے روز کم سے کم سات فلسطینی شہید ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق “فلسطین۔ شام ایکشن گروپ” کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شام میں تشدد کے مختلف واقعات میں گذشتہ روز کم سے کم سات فلسطینی پناہ گزین شہید ہوئے۔ ذرائع کے مطابق چھ فلسطینی شمالی شہر حلب میں  صدر بشارالاسد کی حامی فوجوں اور باغیوں کے درمیان ہونے والی خون ریز جھڑپوں میں مارے گئے جب کہ ایک فلسطینی کی شہادت دمشق کے جنوب میں یرموک پناہ گزین کیمپ میں ہوئی۔ یرموک کیمپ میں شہید ہونے والے فلسطینی پناہ گزین کی شناخت مصطفیٰ ابو ریہ کے نام سے ہوئی ہے۔
شام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کل بدھ کو یرموک کیمپ میں عوامی محاذ کے مسلح جنگجوؤں اور کیمپ میں موجود ان کے مخالفین کے درمیان بھی جھڑپیں ہوئی ہیں، جن میں ایک شامی شہری کے مارے جانے کی خبریں ہیں۔ جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ جھڑپیں کیمپ میں شاہراہ رامہ پر اس وقت ہوئیں جب سیکڑوں فلسطینی پناہ امدادی سامان کے حصول کے لیے وہاں جمع تھے۔
ادھر حلب میں لیرمون کے مقام پر باغیوں کے القدس بریگیڈ اور سرکاری فوج کے درمیان خون ریز لڑائی میں چھ فلسطینی اور متعدد شامی شہریوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ یہاں یہ امر بھی واضح رہے کہ القدس بریگیڈ میں فلسطینی جنگجو بھی شامل ہیں جو صدر بشارالاسد کے خلاف برسر جنگ ہیں۔
ادھراقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے پناہ گزین “اونروا” نے دمشق کے قریب جرمانا کیمپ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے اسکول آج جمعرات کو بھی بدستور بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ریلیف ایجنسی کا کہنا ہے کہ کیمپ میں امن وامان کی کیفیت نہایت نازک ہے اور موجودہ حالات میں اسکول نہیں کھولے جاسکتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago