Categories: پاکستان

سراج الحق جماعت اسلامی کے نئے امیر منتخب

جماعت اسلامی پاکستان نے سراج الحق کو اگلے پانچ سال کے لیے جماعت کے پانچویں امیر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

سراج الحق خیبرپختونخوا حکومت میں سینئیر وزیر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ناظم انتخابات جماعت اسلامی پاکستان عبدالحفیظ احمدنے منصورہ آڈیٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس انتحاب کا اعلان کیا۔
اس انتخاب کے لیے سید منور حسن اور لیاقت بلوچ میدان میں تھے۔
سراج الحق 5 دسمبر 1962 کو ثمر باغ ضلع دیر میں پیدا ہوئے اور انھوں نے تیمر گرہ سوات کے ڈگری کالج سے ڈگری لی۔
وہ 1988 سے 1991 تک اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ رہے۔
انھوں نے یونیورسٹی آف پشاور سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا اور 2002 میں صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے رکن منتخب ہوئے۔
انھوں نے ڈمہ ڈولہ مدرسہ پر ڈرون حملے کے خلاف احتجاجاً اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
2013 میں وہ ایک بار پھر ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ اس وقت وہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سینئر وزیر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔
اکتوبر 2002 کے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی متحدہ مجلس عمل کی حکومت میں وہ سینئر وزیر رہے اور اپریل 2009 میں انہیں جماعت کا نائب امیر مقرر کیا گیا۔
وہ 2003 میں جماعت اسلامی صوبہ سرحد کے امیر بنے ، 2009 ءمیں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر کی ذمہ داری سونپی گئی۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago