Categories: مشرق وسطی

شام: بغاوت کے دوران براہ راست گولیاں لگنے سے 870 فلسطینی شہید

شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے”فلسطین۔ شام ایکشن گروپ” کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کےخلاف جاری عوامی بغاوت کی تحریک کے دوران 870 فلسطینی پناہ گزینوں کو براہ راست گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ جبکہ مجموعی طور پر2081 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری 2014ء کے اختتام تک شام میں جھڑپوں میں ہونے والا جانی نقصان دوسرے نمبر پر ہے۔ جھڑپوں میں مارے جانے والے افراد کی تعداد 403 تک جا پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ چھاپہ مار کارروائیوں اور گوریلا جنگ میں کم سے کم 247 فلسطینی پناہ گزین شہید کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 123 افراد شامی فوج کی ناکہ بندی اور محاصرے کے نیتجے میں خوراک اور ادویہ کی عدم دستیابی کے باعث  شہید  ہو گئے۔ 84 کو میدان جنگ میں مار دیا گیا جبکہ 54 کو قاتلانہ حملوں میں شہید کیا گیا۔34 افراد کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے جبکہ 33 فلسطینی بم دھماکوں میں مارے گئے۔ 30 کو اغواء کے بعد تشدد کر کے مارا گیا اور 26 فلسطینی نقل مکانی کےدوران سمندر میں ڈوب کر شہید ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں دمشق کے قریب واقع یرموک مہاجر کیمپ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ شام کی سرکاری فوج نے پچھلے آٹھ ماہ سے اس کیمپ کا محاصرہ رکھا ہے، جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود لاکھوں شامی اور فلسطینی باشندوں کو خوراک اور ادیہ کے قحط کا سامنا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago