Categories: مشرق وسطی

شام: سلامتی کونسل کا امداد تک رسائی کے لیے قرارداد

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں امداد تک رسائی کے لیے ایک قرارداد کو متفقہ طور منظور کر لیا ہے۔

یہ پہلی دفعہ ہے کہ سلامتی کونسل کے اراکین اس معاملے پر متفق ہوئے ہیں۔
قرار دادا میں کہا گیا ہے کہ شامی حکومت اور حزبِ اختلاف دونوں پر لازم ہو گا کہ وہ عام لوگوں تک امداد پہنچانے والے قافلوں کو ملک بھر میں سفر کرنے کی اجازت دیں گے۔
قرارداد کے متن میں کسی قسم کی پابندیوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے لیکن اس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر دونوں طرفین قرارداد کی پابندی نہیں کریں گے تو مزید ’اقدامات کیے جائیں گے۔‘
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اس قرارداد کو سراہاتے ہوئے کہا کہ’اگر اس قرارداد پر اچھی نیت سے جلدی عمل درآمد کیا جائے تو لوگ کچھ مشکلیں تو آسان ہو جائیں گی۔‘
اقوامِ متحدہ میں امریکہ کے وزیر سمانتا پاور نے کہا کہ اس قرار داد کو پہلے منظور ہو جانا چاہیے تھا۔
امریکی وزیر نے کہا کہ’دنیا کو اب اس قرارداد پر عمل درآمد کرنے کے لیے اکھٹے کھڑے ہونا چاہیے تاکہ پھر وعدہ خلافی نہ ہو، دیر نہ لگے اور عام شہریوں پر حملے نہ ہوں۔‘
روس اور چین، جنھوں نے ماضی میں اس قسم کے قراردادوں کی مخالفت کی تھی، اس دفعہ اس قرار داد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔
روس ابھی تک شامی صدر بشارالاسد کے حکومت کی حمایت کرتا ہے۔ اس نے بتدائی طور پر قرار داد کے متن کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ پابندیوں کے ذکر کو نکالا جائے۔
تاہم قرار داد میں بیرل بموں کے استعمال کی مذمت کی گئی ہے اور اس میں امدادی قافلوں کی سرحد پار آمد و رفت اور ملک میں محاصروں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دریں اثنا روس کے سفیر ویٹالی چیورکن نے کہا کہ ہمارے بعض مطالبات شامل ہونے سے قرار داد متوازن ہو گیا ہے۔
لیکن اقوامِ متحدہ میں شام کے سفیر بشار جعفری نے کہا کہ امداد تک رسائی کو اس وقت تک مؤثر نہیں بنایا جا سکتا’جب تک انسانی امداد کے موضوعات کو غیر سیاسی نہ کیا جائے اور دہشت گردی کو ختم نہ کیا جائے۔‘
شام میں مارچ 2011 میں حکومت مخالف بغاوت کے آغاز کے بعد سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 95 لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

8 minutes ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago