Categories: پاکستان

کراچی: پبلک ٹرانسپورٹ میں گانا بجانے پر پابندی

 پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی ٹریفک پولیس نے خواتین کی جانب سے شکایت پر بسوں میں میوزک اور گانا بجانے کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق خواتین نے بسوں میں گانے بجانے کی شکایت کی تھی جس کے بعد جمعرات سے اس کے خلاف باقاعدہ طور پر مہم شروع کی گئی ہے۔
حکام نے اس بات سے انکار کیا کہ یہ مہم طالبان کی جانب سے دھمکیوں کے باعث شروع کی گئی ہے جو اسلامی تعلیمات کے مطابق گانا بجانے کو ایک گناہ تصور کرتے ہیں۔
کراچی ٹریفک پولیس کے سربراہ عارف حنیف نے اے ایف پی کو بتایا کہ ٹریفک پولیس کو کسی سے دھمکی نہیں ملی، یہ سب باتیں بے بنیاد ہیں۔
‘ہمیں خواتین مسافروں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں اور کسی سے نہیں’۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد قانون پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے کیونکہ قانوناً پبلک ٹرانسپورٹ میں چلانے کی ممانعت ہے۔
تقریباً دو کرور آبادی کے حامل میٹروپولیٹن شہر میں بس، رکشا اور ٹیکسی سمیت کئی طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ چلتی ہے۔
جو ڈرائیور بھی گانا چلاتے پکڑے گئے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ ان کا میوزک پلیئر بھی ضبط کر لیا جائے گا۔

ڈان نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago