Categories: مشرق وسطی

برطانوی وزیر کی غلافِ کعبہ کی تیاری کے عمل میں شرکت

سعودی عرب کے دورے پر آئی ہوئی پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی نے غلافِ کعبہ (کسوہ) کی تیاری کے عمل میں شرکت کی ہے اور انھوں نے بھی ریشمی کپڑے سے تیار کیے جانے والے غلاف پر کشیدہ کاری کی کوشش کی ہے۔

بیرونس سعیدہ وارثی برطانوی دفتر خارجہ کی سینیر وزیرمملکت ہیں اور عقیدے اور کمیونیٹیز کے امور کی وزیر ہیں۔وہ عمرہ کی ادائی کے سلسلہ میں سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔انھیں بدھ کو کسوہ فیکٹری کے دورے کے موقع پر کعبۃ اللہ کے غلاف کی تیاری کے عمل کی تاریخ اور اس میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
سعیدہ وارثی نے بعد میں ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ انھیں حج 2014ء کے لیے غلافِ کعبہ کی تیاری کے عمل میں شرکت کا سنہری موقع ملا ہے۔انھوں نے لکھا ہے کہ وہ عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں۔اس موقع پر انھوں نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ مکہ معظمہ میں برطانوی فرموں کے لیے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
انھوں نے مزید لکھا کہ ”انھیں برطانوی فرم پی بی ورلڈ کو مکہ کے انفرااسٹرکچر پروگرام کی معاونت کے لیے بڑا ٹھیکا حاصل کرنے پر بڑی خوشی ہوئی ہے”۔
واضح رہے کہ برطانیہ کی انجینیرنگ کنسلٹینسی فرم پارسنز برنکرہوف کو گذشتہ سال مکہ کے نئے پبلک ٹرانسپورٹ پروگرام کا ٹھیکا ملا تھا۔اس منصوبے کے تحت مکہ میں ایک بڑے بس نیٹ ورک کے لیے نئی میٹرولائن تعمیر کی جائے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

ملک کی نجات حقیقی گفتگو سے وابستہ ہے / پھانسیاں قوم اور حکومت کے درمیان فاصلہ بڑھاتی ہیں

ملک کی نجات حقیقی گفتگو سے وابستہ ہے / پھانسیاں قوم اور حکومت کے درمیان…

1 day ago

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

6 days ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

1 week ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

2 weeks ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

2 weeks ago