Categories: مشرق وسطی

حمص سے مزید 300 محصور شہریوں کا انخلاء

شام کی انجمن ہلال احمر نے صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے محاصرے کا شکار وسطی شہر حمص سے چوتھے روز مزید تین سو افراد کو نکال لیا ہے اور انھیں بیرون شہر قائم کیے گئے ملاقات مرکز میں منتقل کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حمص کے قدیم حصے سے شہریوں کے انخلاء کے لیے کارروائی کی مدت میں بدھ کی رات تک توسیع کردی جائے گی۔اقوام متحدہ کی انسانی امور کی سربراہ ولیری آموس نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ وہ خود اس شہر میں پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے کے لیے کارروائی کی نگرانی کررہی ہیں۔
اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے شدہ سمجھوتے کے تحت گذشتہ جمعہ کے بعد سے حمص سے قریباً سات سو افراد کو نکالا گیا ہے جبکہ اس دوران متحارب جنگجو دھڑوں کی جانب سے متعدد مرتبہ اس سمجھوتے کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور حمص میں امدادی سامان لے جانے والے قافلوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق جمعہ کے بعد سے حمص میں گولہ باری کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔شامی حکومت اور باغیوں دونوں نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عاید کیے ہیں۔
جنیوا مذاکرات
حمص میں محصور شہریوں کے لیے جاری انسانی امدادی آپریشن کے تناظر میں ادھر جنیوا میں حزب اختلاف اور شامی حکومت کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا ہے۔
دس روز کے وقفے کے بعد بات چیت کے آغاز سے قبل اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے شام کے لیے خصوصی ایلچی الاخضرالابراہیمی نے طرفین کے وفود سے کہا ہے کہ وہ لڑائی کے خاتمے اور عبوری حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال کے عزم کا اظہار کریں۔
شامی حکومت نے اس کے ردعمل میں کہا ہے کہ پہلے دہشت گردی سے نمٹنے پر اتفاق کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ شامی حکومت صدر بشارالاسد کے خلاف مسلح عوامی بغاوت کو دہشت گردی قرار دیتی چلی آرہی ہے۔حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ عبوری حکومت میں صدر بشارالاسد کو شامل نہیں کیا جانا چاہیے جبکہ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ بشارالاسد کی اقتدار سے رخصتی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

شامی حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ اس نے الاخضر الابراہیمی کو عبوری حکومت کا ایک خاکہ پیش کردیا ہے اور عینی شاہدین کے بیانات بھی پیش کیے ہیں جن میں انھوں نے کہا تھا کہ شامی فوج نے امدادی سامان لے کر جانے والے امدادی قافلے پر فائرنگ کی تھی۔تاہم حکومت نے باغی جنگجوؤں پر فائرنگ کا الزام عاید کیا ہے۔
شامی انجمن ہلال احمر نے ہفتے کے روز باغیوں کے زیر قبضہ حمص کے بعض علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کی اطلاع دی تھی۔اس شہر کا شامی فوج نے گذشتہ چھے سو دنوں سے بھی زیادہ عرصے سے محاصرہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے وہاں کی آبادی نان جویں کو ترس رہی ہے۔
حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے شمالی شہر حلب میں بیرل بم برسانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ہیلی کاپٹروں کے ذریعے برسائے جانے والے ان بموں سے گذشتہ ہفتے 18 سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
حکومت اور حزب اختلاف کے وفود پہلے دور میں شامی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے کسی سمجھوتے تک پہنچنے میں ناکام رہے تھے۔تاہم انھوں نے حمص میں محصور شہریوں تک انسانی امداد بہم پہنچانے سے اتفاق کیا تھا۔اس سمجھوتے پر جمعہ کو عمل درآمد کا آغاز ہوا ہے اور وہاں محصور شہریوں تک امدادی سامان اور ادویہ بھی پہنچائی گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago