Categories: پاکستان

راولپنڈی:برطانوی شہری کو توہین رسالت پر موت کی سزا

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ایک عدالت نے 70 سالہ برطانوی شہری کو توہینِ رسالت کے جرم میں موت کی سزا سنائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق محمد اصغر کو سنہ 2010 میں راولپنڈی سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب انہوں نے مبینہ طور پر نبی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
ان کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کا موکل دماغی امرض میں مبتلا ہے جس کی بنیاد پر ان سے نرمی برتی جائے۔
عدالت کے حکم پر قائم ہونے والے میڈیکل بورڈ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا کہ ملزم کسی ذہنی مرض میں مبتلا ہے۔
محمد اصغر کا تعلق سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا سے ہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس افسران کو ایسے خطوط لکھے جن میں انہوں نے نبی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
پراسیکیوٹر جاوید گل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ’اصغر نے عدالت میں بھی نبی ہونے کا دعویٰ کیا اور انھوں نے عدالت کے سامنے بھی اعتراف کیا۔‘
پاکستان میں توہینِ رسالت کے جرم کی سزا موت ہے اور محمد اصغر کی وکیل کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کو سنائے گئے اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گی۔
پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ ماتحت عدالتوں کی جانب سے سنائی گئی توہینِ رسالت کی سزاؤں کو نامکمل شواہد کی بنیاد پر رد کرتی رہی ہیں۔
محمد اصغر کو’ وسوسے کا شکار‘ اور ’انتشارِ شخصیت‘ کا مرض لاحق ہے اور انہوں نے اس کا علاج رائل وکٹوریہ ہسپتال ایڈنبرا سے کروایا تھا مگر عدالت نے برطانیہ سے آنے والی ان کی رپورٹوں کو درست ماننے سے انکار کر دیا۔
اصغر سنہ 2010 میں گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہیں اور ان کے وکلا کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایک موقعے پر جیل ہی میں اپنی جان بھی لینے کی کوشش کی۔
قانونی امداد کے خیراتی ادارے ’ریپریو‘ نے برطانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اصغر کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں کیونکہ ’انہیں نفسیاتی بیماری ہے‘ جس کی مستقل نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے توہین رسالت کے قوانین اکثر ذاتی جھگڑے نمٹانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور اقلیتی گروہوں کے خلاف ان کا ناجائز استعمال ہوتا ہے۔
اس قانون کے تحت سزا پانے والوں میں اکثریت مسلمانوں کی ہے جس کے بعد احمدیہ فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago