Categories: مشرق وسطی

مسجد نبوی میں 37 سال سے باجماعت نمازادا کرنے والاخوش نصیب افغان

مدینہ منورہ میں مقیم ایک افغان شہری نے موجودہ دور میں باجماعت اورصاحب ترتیب نمازی ہونے کی ایک منفرد مثال قائم کردی ہے اور وہ گذشتہ قریباً سینتیس سال سے مسجد نبوی کے امام کے پیچھے پنج وقتہ نمازیں ادا کرتے چلے آرہے ہیں۔

ان خوش نصیب افغان شہری کا نام حاجی محمد ہے اور وہ انیس سال کی عمر میں بسلسلہ روزگار سعودی عرب آئے تھے اور گذشتہ سینتیس سال سے پلمبر کے طور پر کام کررہے ہیں۔اس دوران وہ صرف ایک مرتبہ ہی اپنے آبائی وطن افغانستان واپس گئے ہیں۔
حاجی محمد مدینہ منورہ میں بہت مقبول ہیں کیونکہ وہ گذشتہ ربع صدی سے سعودی ٹی وی پر امام مسجد نبوی کے پیچھے نمازیوں کی پہلی صف میں دائیں طرف کھڑے نظر آرہے ہیں۔انھوں نے ایک ہی سیاہ رنگ کی پگڑی سر پر اوڑھے ہوتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ”وہ جوان عمری ہی سے تمام نمازیں مسجد نبوی ہی میں ادا کرنے کی کوشش کررہے ہیں”۔وہ مسجد نبوی میں پہنچنے کے بعد نمازیوں کے زیرتلاوت قرآن مجید کے نسخے واپس خانوں میں رکھنے کا کام بھی بڑی محبت اور ادب سے کرتے ہیں۔
مسجد نبوی میں ایک ہی جگہ پانچوں وقت کی نمازیں ادا کرنے کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے بہت سے زائرین حاجی محمد صاحب کے دوست بن چکے ہیں۔ان میں سے بعض ہر سال مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے آتے ہیں اور ان کی وہاں حاجی صاحب سے ملاقات ہوتی ہے۔ان کی سیاہ پگڑی اور نماز کے لیے مخصوص جگہ ان کی پہچان بن چکی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ”میں جب کسی آجر کے لیے کام کرتا ہوں تو میں اسے بتادیتا ہوں کہ میں مسجد نبوی میں نماز ادا کروں گا اور کوئی بھی نماز ضائع نہیں کرنا چاہتا۔رمضان المبارک کے دوران میں کام نہیں کروں گا کیونکہ میں تمام وقت مسجد نبوی میں ہوتا ہوں”۔
اس خوش نصیب افغان نے دو شادیاں کررکھی ہیں اور ان کے بارہ بچے ہیں۔اس وقت وہ تیسری بیوی کی تلاش میں ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago