ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او چار سدہ کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے جا رہے تھے کہ نواحی علاقے سرڈھیری بازار میں پولیس موبائل کے قریب دھماکےکے نتیجے میں 6 اہلکاراور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والا بچہ اسکول جا رہا تھا، دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی بھی ہوئے اور پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی پولیس موبائل سائیکل کے قریب سے گزری تو ایک روز دار دھماکہ ہو گیا۔
دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر کے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکا ہے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت اعظم، اکرم گل، وصال، خواجہ محمد، گلشاد اور کاشف کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید