Categories: مشرق وسطی

ہزاروں نہتے فلسطینیوں کا قاتل اسرائیل کا سابق وزیراعظم ایریل شیرون چل بسا

 اپنی زندگی میں ہزاروں نہتے فلسطینیوں کے قاتل اور اسرائیل کا سابق وزیراعظم ایریل شیرون طویل علالت کے بعد چل بسا ہے وہ گزشتہ  8سال سے کومہ میں تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائلی شہر تل ابیب کے تل شومر اسپتال میں کئی برسوں سے زیر علاج ایریل شیرون کے جسم میں ڈاکٹروں نے غذا کے داخلے کے لئے نئی نالی ڈالی تھی جس کے بعد ان کی طبیقت میں تبدریج خرابی آتی گئی اور گزشتہ کچھ دنوں سے ان کے گردے بھی ناکارہ ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کی صحت سے متعلق تشویش میں اضافہ ہوگیا تھا اور ڈاکٹروں نے ان کے اہل خانہ کو جواب دے دیا تھا۔ اور آج ان کے انتقال کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔
ایریل شیرون کو سیاسی اور عسکری اداروں میں کافی اثر و رسوخ حاصل تھا، اس کی وجہ ان کا فوجی کیریئر تھا وہ اسرائیل کے قیام سے 2006 تک تمام جنگوں میں حصہ لے چکے تھے، فلسطینی کیمپوں صابرہ اور شتیلہ میں اس ہی کے حکم پر سیکڑوں نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھائی تھیں، وہ کئی برسوں تک فلسطینی عوام کے خلاف نفرت انگیز جذبات کی حامل جماعت لیکوڈ پارٹی میں رہے اور ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
2005 میں انہوں نے  یک طرفہ طور پر غزہ پٹی سے اسرائیلی فوجوں کے انخلا کا اعلان کرتے ہوئے وہاں گزشتہ 38 برس پرانا اسرائیلی ملٹری کنٹرول ختم کر دیا جس کے بعد پارٹی قیادت سے اختلافات پر انہوں نے لیکوڈ پارٹی سے علیحدگی اختیار کر کے اعتدال پسند نظریات کی حامل کادیمہ پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔  2006 میں ان پر فالج کا  حملہ ہوا جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے، کہا جاتا ہے کہ اسرائیلی حکومت ہر سال ان کےعلاج پر 440 ملین ڈالر خرچ کرتی تھی۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago