Categories: مشرق وسطی

مدینہ: سعودی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 29 زخمی

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی کے ایک مسافر طیارے نے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے اتوار کو ہنگامی لینڈنگ کی ہے جس کے نتیجے میں انتیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی ائیرلائنز کا بوئنگ 767 طیارہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد سے آرہا تھا اور اس میں دوران پرواز فنی خرابی پیدا ہوگئی۔اس طیارے کو ہنگامی طور پر پہیّوں کے بغیر اتارنے کے لیے ہوائی اڈے کو اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی تمام پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔
اس طیارے میں تین سو پندرہ مسافر سوار تھے۔اس کے ہوائی اڈے کے رن وے پر اترنے کے فوری بعد ایک امدادی ٹیم ،ایمبولینس اور آگ بجھانے والے عملے کو طلب کر لیا گیا۔

پہیّوں کے بغیر ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے طیارے کے پچھلے حصے کونقصان پہنچا ہے۔سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان عبداللہ الخیبری نے العربیہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حادثے میں انتیس مسافر زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے گیارہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اٹھارہ مسافروں کو معمولی زخم آئے تھے اور ان کا ہوائی اڈے کے کلینک پر ہی علاج کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پائیلٹ نے مدینہ ائیر پورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور کو طیارے کے پچھلے پہیوں میں فنی خرابی کی اطلاع دی تھی اوراس نشاندہی کے بعد طیارے کی دائیں جانب لینڈنگ قریباً ناممکن ہوگئی تھی جس پر حکام نے طیارے کو ہنگامی طور پر اتارنے کے لیے تیاری شروع کردی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago