Categories: مشرق وسطی

فلسطین کی آزادی تک شہداء کے راستے پر چلتے رہیں گے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے اعلان کیا ہے کہ وہ مزاحمت کی حکمت عملی کو اپنائے رکھے گی اور تمام قومی اہداف پورے ہونے تک شہداء کے رستے پر چلتی رہے گی۔

یہ بات الفرقان معرکے کی پانچویں برسی کے موقع پر حماس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کی گئی تھی۔ تحریک نے ایک بار پھر قابض اسرائیل کے ساتھ جاری امن مذاکرات کو مسترد کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام نے کسی کو بھی اپنی جانب سے مذاکرات کا حق نہیں دیا ہے۔ اسی لئے وہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے کسی معاہدے کی پابندی کرنے کے ذمہ دار نہیں۔
حماس کے مطابق، “[الفرقان معرکے کے دوران] دشمن اسرائیل حماس کی زیر قیادت مزاحمت کی ہمت کو توڑنا چاہتا تھا مگر ہمارے لوگوں نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ ہم قربانیوں کے باوجود اپنی زمین یا مزاحمت کا راستہ نہیں چھوڑیں گے۔
حماس نے کہا کہ، “قابض حکام کی جانب سے غزہ کے مضافات سے فوجیں ہٹانے کی وجہ سے الفرقان معرکہ زمانے میں ایک تاریخ ساز واقعہ کی حیثیت اختیار کرگیا ہے اور اس نے ثابت کیا ہے کہ ہمارے عوام کی مضبوط خواہش اسرائیل کے ٹینکوں، جنگی جہازوں اور بین الاقوامی پابندی کے شکار ہتھیاروں سے زیادہ سخت ہے۔”
اس موقع پر حماس کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ پر مسلط محاصرے کو سخت کرنے سے مزاحمت کو ختم کرنے یا حماس کو سیاسی طور پر تنہا کرنے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔
حماس کے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ،” تحریک حماس دوسری مزاحمتی طاقتوں کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کو محاصرے کا نشانہ بنانے والوں کو حیرت انگیز سرپرائز دیتی رہے گی اور وقت کے ساتھ یہ ثابت کردے گی کہ وہ عوام اور قوم کے دلوں میں گھر کرگئی ہے اور اس کے دشمن اسے مزاحمت کے راستے سے ہٹانے کے لئے بہت کمزور ہیں۔”

مرکز اطلاعات فلسطین

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago