Categories: مشرق وسطی

سعودی عرب کے سابق فٹبالر کے ہاتھوں 30 افراد مشرف بہ اسلام

سعودی عرب میں”الہلال”، “النصر” فٹبال کلبوں سے وابستہ رہنے والے مایہ ناز کھلاڑی سعد الحارثی نے کھیل کو خیرباد کہ کر اسلام کی تبلیغ شروع کر دی ہے۔

حال ہی میں سماجی میڈیا پر ایک ویڈیو فوٹیج میں ریاض میں منعقدہ دعوتی کیمپ میں تیس افراد کو الحارثی کے ہاتھوں مشرف بہ اسلام ہوتے دکھایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سعد الحارثی نے حال ہی میں فٹ بال کو خیرباد کہہ کر مذہبی حلیہ اپنا لیا تھا۔ اس نے داڑھی رکھ لی اور تحفیظ القرآن کے پروگرامات میں شرکت شروع کر دی تھی۔
میڈ رپورٹس کے مطابق فٹ بال کو خیرباد کہنے والے سعد الحارثی کا کہنا ہے جب سے انہوں نے کھیل کا کام چھوڑ کر دین کی تبلیغ شروع کی ہے ان کا اللہ کے ساتھ تعلق مضبوط ہو گیا ہے۔ ان کے بہ قول میری زندگی میں تبدیلی کی بنیادی وجہ تعلق باللہ کی مضبوطی ہے۔
سعد کے مطابق کھیل کا رجحان دنیاوی امور ہیں جن کا مسلمان کی کی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں نے کھیل چھوڑنے کے بعد اللہ سے لو لگا لی ہے۔ میں نے اس دوران جو تبدیلی محسوس کی وہ اللہ کی قربت ہے۔ میں اسے اللہ کا ایک احسان عظیم سمجھتا ہوں۔ اللہ سے میرا تعلق دن بہ دن مضبوط ہو رہا ہے۔ اللہ مجھے اس میں ثابت قدم رکھے۔

 العربیہ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago