Categories: مشرق وسطی

شام: فوج کی بمباری، 16 بچوں اور خواتین سمیت 100 افراد جاں بحق

شام کے شہر عندان میں سرکاری فوج کے انقلابیوں کے ٹھکانوں پر بیرل بموں اور مارٹرکے تازہ حملوں میں16 بچوں اور خواتین سمیت100سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

حلب اور اس کے مضافاتی شہر عندان میں بیرل بموں سے کیے گئے حملوں میں  94 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح انقلابیوں کے زیر قبضہ شہروں سخور احمدیہ‘ بائیدین اور ارد الحمرا میں بھی شامی فوج نے بمباری کی۔

شہر حلب میں بیرل بموں کے حملے میں ایک بس زد میں آگئی جس میں سوار تمام افراد مارے گئے‘ درجنوں گاڑیاں اور کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

ان حملوں کے بعد اسپتال زخمیوں سے بھر گئے جبکہ ملبے تلے دبے درجنوں افراد کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ جنوبی صوبے دارا میں ایک چرچ پر ماٹر حملے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے‘ حمص میں کار بم دھماکے میں 6 سکول کے بچوں سمیت8 افراد مارے گئے۔ درایں اثنا برطانیہ نے شام کا ڈیڑھ سو ٹن کیمیائی اسلحہ اپنی سمندری حدود میں تلف کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago