Categories: مشرق وسطی

مدینہ منورہ اسلامی دنیا کا ثقافتی دارالحکومت قرار

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو اسلامی تعاون تنظیم “او آئی سی” کے ادارہ برائے سائنس، تعلیم و ثقافت “آئسیسکو” نے سال 2013ء کے دوران اسلامی دنیا کا ثقافتی دارالحکومت قرار دیا ہے۔

مدینہ طیبہ کوعالمی ادارے کی جانب سے یہ اعزاز ملنے کے بعد اسلامی ثقافت کے پہلوؤں کو نمایاں کرنے کے لیے آئندہ ہفتے شہر میں ایک بڑے ثقافتی میلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس میلے میں عالم اسلام سمیت دنیا کے دیگر خطوں سے بھی شائقین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
مدینہ منورہ کو اسلامی ثقافت کا دارالحکومت برائے 2013ء قرار دینے میں اسلامی یونیورسٹی مدینہ منورہ کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔ اگلے ہفتے منعقد ہونے والے ثقافتی میلے کو یونیورسٹی کی جانب سے” اقوام کی تہذیب وثقافت برائے طلباء جامعہ اسلامیہ” کا عنوان اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ یونیورسٹی میں مختلف اقوام کی نمائندگی کرنے والے طلباء کی بڑی تعداد زیور تعلیم کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔
رواں اسلامی مہینے [صفر المظفر] کی 15 تاریخ بروز بدھ کو ثقافتی سرگرمیوں کے ضمن میں”مدینہ منورہ بطور اسلامی ثقافت کا دارالحکومت اور عربی زبان کا عالمی دن” کے نام سے ایک علمی اور سائنسی میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ شہر میں ہونے والے میلے کے علاوہ مڈل اور ہائی اسکولوں میں بھی اسی نوعیت کے چھوٹے چھوٹے ثقافتی پروگرامات منعقد کرائے جائیں گے۔
سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی” واس” کے مطابق مدینہ منورہ میں ثقافتی سرگرمیوں کے ضمن میں “سیرت النبی، مدینہ منورہ کی تاریخ اور دیگر موضوعات پر اسلامی یونیورسٹی میں خصوصی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ثقافتی سرگرمیوں میں تین الگ الگ نمائشوں کا اہتمام بھی شامل ہے۔
“نمائش محمد رسول اللہ”، مسجد نبوی کی مغربی سمت میں، نمائش اسماء الحسنیٰ اور ایک نمائش تاریخی جامع مسجد قباء میں بھی پیش کی جائے گی۔ مدینہ منورہ کی ہفتہ ثقافت کی متعلق سرگرمیوں سے متعلق ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینلوں پر خصوصی پروگرامات اور رپورٹس بھی نشر کی جائیں گی۔

العربیہ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

9 minutes ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago