Categories: پاکستان

کراچی میں 2 دھماکے، 7 افراد جاں بحق، 27 سے زائد زخمی

 

 

 

انچولی کے علاقے میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں بچے سمیت 7 افراد جاں بحق اور 27 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں دھماکے انچولی کے علاقے میں واقع چائے کے ہوٹل کے باہر ہوئے جس کے نتیجے میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے انتہائی زور دار تھے جن کی آواز دور دراز علاقوں تک سنائی دی اور ان سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی دکانیں اور گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، دھماکوں کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دھماکوں کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی جبکہ علاقے کی بجلی معطل ہونے کے باعث بھی امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو کے مطابق دونوں دھماکوں میں دھماکا خیز مواد موٹر سائیکلوں میں نصب کئے گئے تھے جبکہ دھماکوں میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ ایم کیو ایم نے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج جبکہ شیعہ علما کونسل نے ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ دھماکے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت اور سانحہ راولپنڈی کا رد عمل ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے ساتھ ہی میڈیا کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر اسی طرح غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کا مظاہرہ جاتا رہا تو اسے بھی اس طرح کی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago