Categories: پاکستان

دارالعلوم کراچی کے بزرگ استاذمولانا ظاہرشاہ انتقال کرگئے

بزرگ عالم دین اور دارالعلوم کراچی کے سینئر استاذ مولانا محمدظاہرشاہ چترالی کل صبح 18 نومبر کو انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

روزنامہ اسلام کی رپورٹ کے مطابق مرحوم مولانا ظاہرشاہ چندماہ سے بستر علالت پر تھے۔ انہوں نے 68 سال عمر پائی، پسماندگان میں بیوہ اور ہزاروں شاگرد چھوڑے۔ نمازجنازہ صدر دارالعلوم کراچی مفتی محمدرفیع عثمانی نے پڑھائی، بعدازاں انہیں جامعہ دارالعلوم کراچی کے احاطے میں واقع قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ نمازجنازہ میں عام شہریوں کے علاوہ کراچی بھر کے دینی مدارس کے ہزاروں علماءوطلباءنے شرکت کی۔

مولانا محمدظاہرشاہ 1946ءمیں ضلع چترال کے گاوں اویر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم دارالعلوم سرحد پشاور میں حاصل کی جہاں وہ نامور خطیب مولانا محمدامیر بجلی گھر کے شاگرد رہے۔ آپ نے سات برس تک دارالعلوم کراچی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد1970ءکو اسی جامعہ سے فارغ التحصیل ہوئے۔ آپ نے بانی دارالعلوم کراچی مولانا مفتی محمدشفیع رحمہ اللہ کی نگرانی میں فقہ اسلامی میں تخصص کیا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد انہوں نے دارالعلوم کراچی میں ہی تدریسی خدمات شروع کیں اور آخری دم تک دارالعلوم کراچی کے شعبہ تدریس سے وابستہ رہے۔

مولاناظاہرشاہ رحمہ اللہ کے اساتذہ میں مفتی اعظم پاکستان مفتی محمدشفیع، مولانا سحبان محمود، مولانا رعایت اللہ، مولانا اکبرعلی ودیگر اکابرین شامل ہیں۔ ان کی دارالعلوم کراچی سے وابستگی 50سال کے عرصے پر محیط ہے۔ نمازجنازہ کے موقع پر دارالعلوم کراچی کے صدر مولانا مفتی محمدرفیع عثمانی نے دارالعلوم کیلیے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

یادرہے دارالعلوم زاہدان کی انتظامیہ نے مولانا ظاہرشاہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام شائع کرکے ان کے اہل خانہ اور شاگردوں سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ دارالعلوم زاہدان میں مولانا ظاہرشاہ رحمہ اللہ کے متعدد تلامذہ دینی وتعلیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
سنی آن لائن ٹیم بھی مولانا ظاہرشاہ کے سانحہ وفات پر دارالعلوم کراچی کے طلباء واساتذہ اور مرحوم کے تلامذہ ومتعلقین سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالی انہیں مکمل مغفرت فرماکر شہدا، صدیقین اور صالحین کے ساتھ محشور فرمائے، آمین۔

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago