Categories: پاکستان

فوج کو سیاسی و جمہوری معاملات میں مداخلت کا حق ہے نہ معافی مانگیں گے: جماعت اسلام

 جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے سید منور حسن کے متنازعہ بیان کے بعد پاک فوج کے ترجمان کی طرف سے سامنے آنے والے ردعمل پر  موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو حق نہیں  ہے کہ  وہ براہ راست سیاسی اور جمہوری معاملات میں مداخلت کرے،

اس صورتحال پر حکومت کو الگ سے متوجہ کیا جا رہا ہے کہ فوج کی سیاست میں مداخلت کا حق تسلیم نہیں کیا جا سکتا، جماعت اسلامی کی قراردادیں اور امیر سید منور حسن کے پالیسی بیانات جن میں سلالہ چیک پوسٹ اور اپر دیر کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی بلکہ پاکستانی افواج، سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی شہادتوں اور قربانیوں کی مسلسل تحسین کی ہے لیکن فوج کے مؤقر ادارے کی نظروں سے یہ سارا ریکارڈ کیسے اوجھل رہ گیا۔ جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس  امیر جماعت سید منور حسن کی صدارت میں منصورہ میں  ہوا جس میں مرکزی رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سید منور حسن کے بیان کے بعد آئی ایس پی آر کی طرف سے سامنے آنے والے ردعمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ اجلاس میں ملکی حالات اور پاک فوج کے ادارہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ سیاسی اور غیر فوجی پریس ریلیز میں استفسارات پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس نے  قرار دیا ہے کہ فوج کو حق حاصل نہیں کہ وہ براہ راست سیاسی اور جمہوری معاملات میں مداخلت کرے۔ اس صورتحال پر حکومت کو الگ سے متوجہ کیا جا رہا ہے کہ فوج کی سیاست میں مداخلت کا حق تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مطالبہ یہ ہے کہ نیٹو سپلائی بند کی جائے اور ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں لیکن خاص مقاصد اور خاص ذہن رکھنے والے گروہ ضمنی بحثوں میں الجھا رہے ہیں۔ پاکستان کو امریکی جنگ سے جلد از جلد باہر لانے کیلئے پوری قوم کو یکسو اور یک آواز کرنے کی ضرورت ہے  وہ پالیسی جو ایک فوجی آمر نے ترتیب دی اس کو تبدیل کیا جائے۔ جماعت اسلامی پوری قوم کو یقین دلاتی ہے کہ ہم قومی سلامتی کا تحفظ، امریکی غلامی سے نجات اور پاکستان کی اسلامی، نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت جاری رکھیں گے  اس مقصد کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ آن لائن  کے مطابق لیاقت بلوچ نے کہا کہ  جماعت اسلامی  نے ہمیشہ  پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جماعت اسلامی معافی نہیں مانگے گی۔  جماعت اسلامی  ہر قسم  کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔ ایک فوجی آمر  کی پالیسی کو تبدیل کیا جائے۔  امریکی  غلامی سے نجات  اور نظریاتی  سرحدوں  کی حفاظت  کے لئے ہم اپنی جدوجہد  جاری رکھیں گے۔ترجمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنے موقف پر قائم ہے، ہم فوج کی قدر کرتے ہیں۔ دریں اثنا جماعت اسلامی خیبر پی کے، کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ فوج کو عوام میں زیربحث نہیں لایا جائیگا۔ جو لوگ پاکستان کی خاطر مرتے ہیں، سب شہید ہیں۔ منور حسن کا ایک جملہ لے کر تاریخ پر پانی نہ پھیرا جائے۔

نوائے وقت

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

53 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago