Categories: مشرق وسطی

شام: تحریک بغاوت کے دوران 261 صحافی ہلاک، 174 اغوا ہوئے

 شام میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب صدر بشارالاسد کی وفادار فورسز کے ہاتھوں بغاوت کی تحریک کے دوران 261 صحافی جاں بحق اور 174 کو حراست میں لیے جانے کے بعد بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

صحافیوں پر حملوں کے بعض واقعات میں مسلح گروپ اور القاعدہ کے جنگجو بھی ملوث بتائے جاتے ہیں۔ باغیوں کے ہاتھوں اس نوعیت کے واقعات شام کے شمالی شہروں میں پیش آتے رہے ہیں۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے خطرناک محاذ جنگ میں اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ پر جنگ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو جہاں ایک جانب سرکاری فوج کے منظم حملوں کا سامنا رہتا ہے وہیں القاعدہ جیسے شدت پسند گروپوں کی جانب سے بھی مخالفانہ فتاویٰ کا سامنا رہتا ہے۔
ترک سرحد سے متصل حلب اور ادلب صحافیوں کے لیے خطرناک ترین شہر قرار دیے جا رہے ہیں جہاں القاعدہ کے شدت پسند اور سرکاری فوج دونوں کے حملوں سے صحافی اور سماجی کارکن متاثر ہو رہے ہیں۔ صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں پر ہونے والے بیشتر حملوں میں نقاب پوش افراد کے ہاتھوں ہو رہے ہیں۔ صرف حلب شہرمیں چار ایام میں صحافیوں کے قتل اور اغواء کے پچیس واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
مجموعی طور پر شام کے محاذ جنگ میں مارچ 2011ء کے بعد سے اب تک 261 صحافی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔ ان میں باغی جنگجوں کے حملوں میں مرنے والے صحافیوں کی تعداد 14 بتائی جاتی ہے۔
شام کی جنگ کی کوریج کرنے والے ملکی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کی ایک بڑی تعداد کو اغواء کے بعد غائب بھی کردیا گیا ہے۔ گذشتہ تین سال کے دوران اب تک کم سے کم 174 صحافی سرکاری فوج کے ہاتھوں اغواء اور تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں۔ جبکہ 32 صحافیوں کے اغواء کا الزام باغی گروپوں پربھی عائد کیا جاتا ہے۔ گذشتہ مہنے شام میں سرگرم القاعدہ کی بغل بچہ “دولت شام وعراق” نے مبینہ طورپردوصحافیوں کو اغواء کیا۔ آج تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

العربیہ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago