Categories: مشرق وسطی

ایران: 14 اہلکاروں کی ہلاکت کے بدلے میں 16 قیدیوں کو پھانسی

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کی سرحد کے قریب مسلح افراد کے حملے میں سرحدی سکیورٹی فورس کے کم سے کم چودہ اہلکاروں کی ہلاکت کے ردِعمل میں سولہ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے اٹارنی جنرل کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’یہ باغی حکومت کے خلاف سرگرم گروہوں سے وابستہ تھے‘۔

ان قیدیوں کو ایرانی بلوچستان کے صدرمقام زاہدان کی مرکزی جیل میں پھانسی دی گئی۔ اسی صوبے میں جمعہ کو رات گئے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا۔

جیش العدل نامی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ایک اطلاع کے مطابق ان افراد پر پہلے سے مقدمہ چلا کر انہیں سزا دی جاچکی تھی تاہم ان کی پھانسی کا وقت آگے بڑھتا رہا۔
ایرانی نیشنل سکیورٹی کی پارلیمانی کمیٹی اس حملے کے حوالے سے اتوار کو متعلقہ حکام سے ملاقات میں جائزہ لے گی۔

اٹارنی جنرل محمد مرزیہ نے ارنا نیوز کو بتایا کہ ’سرحدی محافظوں کی ہلاکت کے جواب میں حکومت مخالف گروہوں سے تعلق رکھنے والے سولہ باغیوں کو زاہدان کی جیل میں سنیچر کی صبح پھانسی دے دی گئی ہے‘۔

نیم سرکاری خبررساں ادارہ فارس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمدمرزیہ نے کہا ہے ‘ان (مسلح مخالفوں) سے کہاگیا تھا اگر کوئی کارروائی ہوئی تو بدلے میں قیدیوں کو پھانسی دی جائے گی۔‘

ان قیدیوں پر بارڈر سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کا الزام نہیں تھا لیکن اٹارنی جنرل کے مطابق قیدیوں کا تعلق’حکومت مخالف گروہوں‘ سے تھا۔

ایران میں مسلح گروہ جنداللہ حالیہ برسوں میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے۔
جند اللہ سنہ دو ہزار دو میں قائم کی گئی تھی اور اس کا مقصد ایران کے جنوب مشرقی حصے میں بلوچی اقلیت کی مفلسی کی طرف توجہ دلانا تھا جہاں کی مقامی سنی آبادی ایران کی شیعہ حکومت پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتی ہے۔

بی بی سی اردو + خبررساں ادارے

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago