Categories: افغانستان

افغانستان: ڈرون حملے میں4افراد ہلاک، افغان فوجی کمانڈر طالبان سے جا ملا

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ کنڑ میں پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقے میں ڈرون حملے میں 4افغان شہری جاں بحق ہوگئے، واضح رہے اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں اب تک 400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری طرف افغانستان میں اسپیشل فورسز کا کمانڈر منصف خان طالبان کے اتحادی گروپ میں شامل ہوگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے صوبہ کنٹر کے دارالحکومت اسد آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر شجاع الملک جلالہ نے بتایا کہ افغان فوج کی اسپیشل فورس کا کمانڈر اسلحہ اور بھاری فوجی سازو سامان سمیت طالبان عسکریت پسندوں کے اتحادی باغی گروپ سے مل گیا ہے، انھوں نے بتایا کہ کمانڈر منصف نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران اسلحہ اور فوجی سازو سامان اپنے قبضے میں لیا۔

دوسری جانب عسکریت پسند گروپ حزب اسلامی کے ترجمان نے کماندر منصف خان کی گروپ میں شمولیت کی تصدیق کردی ہے۔

 ایکسپریس نیوز

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago