’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق دارالعلوم زاہدان کی ’’انجمن فکرواصلاح‘‘ کے اہتمام سے جمعرات تین اکتوبردوہزار تیر ہ کوجامعہ دارالعلوم زاہدان کے احاطے میں مولانا عبدالعزیز رحمہ اللہ کی یاد میں ایک کانفرنس منعقد ہوگئی جس میں زاہدان شہر کے دینی مدارس کے طلبہ کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
مقررین اور لکھاریوں نے علمی اور تحقیقی انداز میں مولانا عبدالعزیز رحمہ اللہ کی شخصیت پر مختلف زاویوں سے گفتگو کی۔ جامعہ کے طلباء نے ’مولانا عبدالعزیزؒ کی خدمات وسیرت‘، ’بلوچستان کی تاریخ مولانا عبدالعزیزؒ سے قبل اور بعد‘، ’مولانا عبدالعزیز کی سیاسی خدمات‘ جیسے موضوعات پر اپنے مقالات پیش کیے۔
کانفرنس بیاد مولانا عبدالعزیزرحمہ اللہ میں ندائے اسلام میگزین کے معاون مدیر مولوی ثناء اللہ شہنوازنے ’مولانا عبدالعزیزؒ کی شخصیت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی زبانی‘ کے عنوان سے ایک شاندار مقالہ پیش کیا۔
جامعہ دارالعلوم زاہدان کے سینئر اساتذہ شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن محبی اور مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی دامت برکاتہم کانفرس کے مہمانانِ خاص تھے جنہوں نے مولانا عبدالعزیز رحمہ اللہ کی یاد تازہ کرکے ان کی شخصیت کی تعمیر میں موثر اسباب پر روشنی ڈالی۔
مرحوم مولانا عبدالعزیز نے ابتدائی تعلیم ایرانی بلوچستان اور کراچی میں حاصل کرنے بعد اعلی تعلیم کیلیے دیوبند اور دہلی کا رخ کیا۔ انہوں نے مولانا حسین احمدمدنی اور مولانا اعزازعلی جیسی عبقری شخصیات سے استفادہ کرنے کے بعدکچھ عرصے تک جامعہ صولتیہ مکہ مکرمہ میں تدریسی خدمات سرانجام دی اور پھر زاہدان منتقل ہوئے جہاں انہوں نے دارالعلوم زاہدان کا سنگ بنیاد رکھا۔
مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام
ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا
مفاہمتی معاہدے پر دستخط سے ایرانی عوام خوش ہیں / ایک خوشحال اور بہتر ایران…
کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…
زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…
مولانا مفتی محمدقاسم بنیکمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام