Categories: مشرق وسطی

شمالی مغربی کنارے کی پہلی فلسطینی اسیرہ کا 80 سال کی عمر میں انتقال

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والی علاقے کی اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹنے والی پہلے خاتون رہ نما مریم عبداللہ جلغوم 80 سال کی عمر میں کل جمعہ کے روز انتقال کرگئیں۔

ان کا تعلق شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے قصبہ فقوعہ سے تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران کی بہبود کے لیے سرگرم ادارے” کلب برائے اسیران” کی جانب سے جاری ایک بیان مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحومہ مریم جلغوم کی خدمات کو فلسطینی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

خیال رہے کہ مرحومہ مریم جلغوم کوصہیونی فوج نے سنہ 1970ء میں  ان کے خداندان کے تمام افراد کے ہمراہ حراست میں لیا۔ ان کے خاندان پرعوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے عسکری ونگ سے تعلق جوڑا گیا گیا تھا۔
مریم جلغوم جنین اور مغربی کنارے کے تمام شمالی علاقوں کی پہلی خاتون اسیرہ تھیں جنہیں نابلس میں قائم اسرائیل کی سینٹرل جیل میں کئی سال تک قید رکھا گیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago