Categories: افغانستان

افغانستان: ڈرون حملہ، بم دھماکے،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 3 افراد مارے گئے جبکہ 2 بم دھماکوں میں 8 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

صوبہ پکتیا میں امریکی ڈرون کے ذریعے ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا جس میں ہلاکتوں کی تعداد 3بتائی جارہی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔صوبہ ہرات میں گزشتہ صبح افغان فورسز سے ایک جھڑپ کے دوران طالبان کمانڈر عزیز چرخی مارا گیا۔
ادھر صوبہ ارزگان میں گزشتہ صبح سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے منی بس تباہ ہوگئی جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبہ غزنی کے ضلع دییاک میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ دھماکے سے شہریوں کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد افغان شہری ہیں‘20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

اکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago