Categories: مشرق وسطی

اخوان المسلمین کی ’سرگرمیوں‘ پر پابندی

مصر میں ایک عدالت نے معزول صدر مرسی کی جماعت اخوان المسلمین کی ’تمام سرگرمیوں‘ پر پابندی کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اسلامی جماعت، اس کی غیر سرکاری تنظیم اور اس سے وابستہ ہر تنظیم پر لاگو ہوتا ہے۔
عدالت نے عبوری حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ اخوان المسلمین کے اثاثے قبضے میں لے کر اس سلسلے میں کسی اپیل کی سنوائی تک اس کی نگرانی کے لیے ایک پینل تشکیل دے۔
ملک کی فوج نے صدر مرسی کو اس سال تین جولائی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور اخوان المسلمین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تھا۔
اخوان المسملین کے اہم رہنما محمد بدیع سمیت کئی سینئر اراکین تشدد اور قتل و غارت پر اکسانے کے الزام میں حراست میں ہیں۔
پچاسی سال پرانی اسلامی جماعت پر مصر کی فوج نے انیس سو چون میں پابندی عائد کر دی تھی۔ اخوان المسلمین کے مخالفین نے اس کی قانونی حیثیت کو عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا جس کے نتیجے میں جماعت نے رواں سال مارچ میں خود کو ایک این جی او کے طور پر رجسٹر کروا لیا تھا۔
اخوان المسلمین کا قانونی طور پر رجسٹرڈ سیاسی ونگ ’فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی‘ دو ہزار گیار میں اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب حسنیٰ مبارک کو مظاہروں کے نتیجے میں اقتدار سے علیحدہ ہونا پڑا تھا۔
صدر مرسی کی معزولی اور آئین کی معطلی کے بعد قاہرہ میں انتظامی عدالت کو یہ کام سونپا گیا تھا کہ وہ اخوان المسلمین کی قانونی حیثیت پر نظرثانی کرے۔
اخوان المسلمین کے رہنما ابراہیم منیر نے اس فیصلے کو ’ایک مطلق العنان فیصلہ‘ قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ اس سے ان کی تنظیم غائب نہیں ہو گی۔
انہوں نے الجزیرہ مباشر مصر ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ ’یہ خدا کی مدد سے قائم رہے گی نہ کی جنرل السیسی کی عدالتوں کے فیصلوں سے‘۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago