Categories: پاکستان

صدر مملکت کی حیثیت سے آصف زرداری کا آج آخری دن

 

 

 

آصف علی زرداری کی مدت صدارت آج ختم ہورہی ہے، آج رات 12 بجے کے بعد ملک کی تاریخ میں ان کا نام سابق صدر مملکت کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج شام ایوان صدر میں اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے الوداعی گارڈ آف آنر کے بعد آصف  زرداری لاہور روانہ ہو جائیں گے جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول ہاؤس میں ان کا استقبال کریں گے تاہم ان کی مستقل رہائش بلاول ہاؤس کراچی میں رہے گی جہاں ان کا ذاتی سامان پہلے ہی پہنچا دیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین کی حیثیت سے ایک بار پھر باضابطہ طور پر سیاسی سفر شروع کریں گے۔ اس سلسلے میں ان کا پہلا پڑاؤ پنجاب ہوگا جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
2008 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد آصف علی زرادری کی قیادت میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اپنی حکمت عملی کے ذریعے اس وقت کے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو صدارت سے مستعفی ہونے پر مجبور کیا اور انہوں نے 9 ستمبر 2008 کو صدر مملکت کا عہدہ سنبھالا۔ صدر مملکت کی حیثیت سے انہیں سیاسی عہدہ رکھنے، ایوان صدر کو سیاسی سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے اور ملک کو درپیش اہم مسائل سے صرف نظر کرنے کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب انہوں نے استقامت اور صبر سے اپنی مدت صدارت مکمل کرنے والے ملک کے پہلے جمہوری صدر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago