Categories: مشرق وسطی

توسیع حرم پراجیکٹ سنہ 2014ء تک پایہ تکمیل کو پہنچنے کا امکان

 

 

 

مسجد حرام کے توسیعی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اور الحرمین الشریفین امور کے چیئرمین انجینیئر عبدالمحسن بن حمد نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی ہدایت پر شروع کیے گئے توسیعی منصوبے کی تمکیل کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی تاہم انہیں توقع ہے کہ آئندہ برس [ 2014ء] کے اختتام تک یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق اپنے ایک بیان میں انجینیئر ابن حمید نے بتایا کہ توسیع حرم منصوبے کا کچھ حصہ مکمل کیا جا چکا ہے۔ اب تک مکمل ہونے والے پراجیکٹ میں مسجد حرم کا گراؤنڈ فلور، فرسٹ فلور کا کچھ حصہ اور ان دونوں فلورز سے متصل بیت الخلاء اور گیلریز کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ آئندہ حج سیزن میں اُنہیں حجاج کرام کے استفادے کے لیے کھول دیا جائے گا۔
توسیع حرم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ معذور افراد کے لیے “معلق مطاف” بھی اسی منصوبے کا حصہ تھا، جس کی تکمیل کے بعد گذشتہ ماہ صیام میں معتمرین کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ معلق مطاف کا اصل مقصد معزورافراد کو الگ سے طواف کی سہولت مہیا کرنا تھا تا کہ رش کےدنوں میں حجاج اور معمترین کو معذور افراد کی وجہ سے کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ معلق مطاف تک پہنچنے کے لیے مشرق، مغرب اور جنوبی سمتوں سے داخلی اور خارجی راستے فراہم کیے گئے ہیں تاہم شمال کی سمت سے داخلی راستہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔
خیال رہے کہ حرم شریف کی توسیع کا منصوبہ خادم الحرمین الشریفین کی ہدایت پر دو سال قبل شروع کیا گیا تھا۔ بیت اللہ کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا توسیعی منصوبہ ہے جس کی تکمیل کے بعد مسجد حرام میں کم سے کم بیس لاکھ فرزندان توحید ایک ہی جماعت میں نماز ادا کرسکیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago