’نئی حکومت پبلک سروسزمیں امتیازی سلوک کاخاتمہ کرے‘

ایران کے ممتاز سنی رہنما، شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید، نے نئی حکومت پر زوردیاہے انصاف سب کیلیے فراہم کرکے پبلک سروسز اور ملازمتوں کی تقسیم میں قومیتوں اور مسلکی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا خاتمہ کرے۔

 

مہتمم دارالعلوم زاہدان نے ایران میں ’ہفتہ حکومت‘ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ ہفتہ حکومتوں اور حکام کیلیے موقع ہے کہ اپنی کارکردگیوں پرنظرثانی کریں، محض خدمات کو پیش مت کریں بلکہ ساتھ ساتھ کوتاہیوں کو بھی نشاندہی کریں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرسکیں۔ ایسے مواقع پر تنقید کرنا اگر اخلاص کے ساتھ ہومفید وکارگر ہوگی، چونکہ تنقید برائے اصلاح انتہائی مفید ہے۔

اپنے تیس اگست کے خطبے کے ایک حصے میں انہوں نے کہا: ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں گزشتہ حکومتیں بلاامتیاز مسلک وقومیت خدمات فراہم کیاکرتی تھیں؛ اس حوالے سے کوئی خاص شکایت نہیں، بعض واقعات بتائے جاتے ہیں مگر وہ کسی پالیسی کے تحت نہیں تھے۔ لہذا ان کا تذکرہ ضروری نہیں ہے۔

خطیب اہل سنت نے مزیدکہا: جس میدان میں بہت سستی دکھائی گئی وہ معاشرتی وشہری حقوق کے حوالے سے انصاف کی فراہمی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ اب تک کسی بھی حکومت نے سنجیدگی سے قومیتوں اور اہل سنت والجماعت جیسے مسالک کے حقوق پر خاطرخواہ توجہ نہیں دی ہے۔ ملازمتوں کی تقسیم میں ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھاکیاگیاہے۔ بڑے مناصب سے انہیں دور رکھاجارہاہے۔ حالانکہ مساوات وبرابری انقلاب کے مقاصدمیں سے ہیں اور اس مقصد کو جامہ عمل پہناناچاہیے۔

انہوں نے امیدظاہرکی نئی حکومت ایران میں لائق افراد کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ بند کرکے لسانی ومسلکی اقلیتوں کے حقوق پر توجہ دے۔ مولانا عبدالحمید نے مزیدکہا: ملازمتوں اور سرکاری عہدوں کی تقسیم میں برابری وانصاف کے ساتھ معاملہ کرنا چاہیے، کسی اقلیت کی آواز شکایت کیلیے نہیں نکلنی چاہیے۔ لوگوں کے مسلک وزبان کو مدنظر رکھنے کے بجائے ان کی صلاحیتوں اور قابلیت کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔ انصاف کی فراہمی سے ملک کی سکیورٹی مضبوط ہوگی اور اتحادویکجہتی کو فروغ ملے گا۔

زاہدانی اہل سنت کی عیدگاہ کا مسئلہ جلد حل ہونا چاہیے
خطیب اہل سنت زاہدان نے اپنے خطاب کے آخرمیں زاہدانی سنی شہریوں کی نئی عیدگاہ کے مسئلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں توقع تھی عیدالفطر کی نماز نئی عیدگاہ میں قائم کریں، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ امیدہے حکام فراخدلی کامظاہرہ کرکے اہل سنت کو وہی زمین الاٹ کردیں جو ان کا مطالبہ ہے۔ ان شاء اللہ جلدازجلد یہ زمین ہمارے حوالے ہوجائے تاکہ عیدالاضحی کی نماز نئی عیدگاہ میں قائم کرنے کے مقدمات فراہم ہوں۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

7 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago