Categories: مشرق وسطی

عرب لیگ کا شام کے خلاف فوجی کارروائی کا مطالبہ

عرب ملکوں نے شام پر حملے کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے، تاکہ شام کو کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی سزا دی جا سکے۔ اس امر کا مطالبہ عرب لیگ کے قاہرہ اجلاس میں منظور کردہ قرار داد میں کیا گیا ہے۔

قراراداد میں کہا گیا ہے ”ضروری ہے کہ جرائم کی ذمہ دار شامی رجیم کو جرائم سے باز کھنے کے لیے اس کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔ ” نیز عرب لیگ کے وزراء خارجہ کی طرف سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ بشار الاسد رجیم پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے۔

عرب لیگ کی جانب سے منظور کی گئی اس قرارداد سے قبل شام کی متحدہ اپوزیشن کے سربراہ احمد الجربا نے عرب وزرائے خارجہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ امریکی قیادت میں مغربی ممالک کے شام پر امکانی حملے کی حمایت کریں۔ احمد الجربا کا کہنا تھا ” میں یہاں آپ کے درمیان اس لیے ہوں کہ آپ کے برادرانہ اور انسانی جذبات کی بنیاد پر یہ اپیل کر سکوں اور تباہ کن جنگی مشین بن جانے والی شامی رجیم کے خلاف مغربی ملکوں کے ہونے والے حملے کے لیے حمایت کا مطالبہ کروں۔”

جربا کا کہنا تھا ” میں شامی رجیم کے خلاف فوجی کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہوں جو اپنے ہی شہریوں کو ایرانی حملہ آوروں کے ساتھ مل کر ہلاک کر رہی ہے، ایرانی جنگجووں کے علاوہ لبنان کی شیعہ تنظیم حزب اللہ اور عراقی انتہا پسند مل کر شام کے لوگوں کو مار رہے ہیں۔ اس لیے خطے میں ایرانی اثر و رسوخ بڑھنے سے روکنے اور ایرانی مداخلت کے خاتمے کے لیے شام کو میدان جنگ بنانا ضروری ہے۔”

اس موقع پر سعودی عرب نے بھی شامی رجیم کے اپنے شہریوں کے خلاف تشدد روکنے کے لیے عامی برادری سے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل کے بقول” شامی رجیم تمام سرخ لکیروں کو عبور کر چکی ہے، لہذا وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری کو بلا کر سانحے کو روکا جائے۔”

مصر کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نبیل فہمی نے یہ وضاحت کرتے ہوئے کہ”ان کا ملک شامی رجیم کا حامی نہیں ہے” شام کے خلاف کسی فوجی کارروائِی کی مخالفت کی اور کہا شام کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کیا جائے۔” تاہم عرب لیگ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے شام پر حملے کی قرار داد منظور کر لی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

6 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago